اپنی قربانی آج ہی وقف کریں

Haz de este tu sacrificio - Ofrece tu Udhiya


Grupo A: 70€

Kenia, Malawi, Malí, Níger

Grupo B: 110€

Afganistán, Bangladesh, Refugiados Rohingya en Bangladesh, Etiopía, Nepal, Pakistán, Somalia, Sri Lanka, Sudán

Grupo C: 160€

Chechenia, Filipinas, Sudáfrica, Sudán del Sur, Yemen

Grupo D: 225€

Albania, Bosnia y Herzegovina, Indonesia, Irak, Kosovo, Macedonia del Norte, Siria

Grupo E: 360€

Jordania, Líbano, Palestina (Gaza), Turquía

Regala sonrisas dando un regalo de Eid a un niño

Regalo de Eid: 25€

Proporciona un regalo de Eid a un niño


Total: €0.00

قربانی کیا ہے؟

قربانی کا مطلب ہیں ہر وہ شےجسے اللہ کی راہ میں اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے پیش کیا جائے ۔ ہر سال ذی الحجہ کے اسلامی مہینے کے دوران، دنیا بھر کے مسلمان ایک جانور جیسے کہ – بکری، بھیڑ، گائے یا اونٹ کو ذبح کرتے ہیں تاکہ خدا کی خاطر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کے لیے حضرت ابراہیم کی رضامندی کو ظاہر کیا جا سکے۔ 2023 میں قربانی کی تقسیم کا مقصد پہلے سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہے۔
جانور کی قربانی کے بعد اس کا گوشت سب سے زیادہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ آپ ذیل میں اکثر پوچھے گئے سوالات میں اسلامک ریلیف قربانی کے گوشت کی تقسیم کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
قربانی کا عطیہ ہر اس مسلمان پر فرض ہے جو مالی طور پر استطاعت رکھتا ہو۔ قربانی کے احکامات بھی ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ کون سے جانور قربان کیے جا سکتے ہیں، اس کی زندگی کا معیار، اس کی صحت اور قربانی کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔
اپنی قربانی کو اسلامک ریلیف میں عطیہ کرنے سے، آپ 30 سے ​​زائد ممالک میں دنیا کی سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ کمیونٹی کے لوگوں کو عید سے لطف اٹھانے میں مدد کرینگے، کیونکہ پورے سال میں یہ واحد موقع ہے جب بہت سے خاندان گوشت کھاتے ہیں۔

بہترین 10 دنوں کے انعامات حاصل کریں ۔ اپنی قربانی آج ہی وقف کریں ۔

قربانی آن لائن دیں

آپ نیچے دیے گئے کیلکولیٹر کو استعمال کر کے آسانی سے آن لائن قربانی دے سکتے ہیں۔ اسلامک ریلیف دنیا بھر میں قربانیاں کرواتا ہے، اور قیمتیں مقامی علاقوں میں جانوروں کی قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں جہاں قربانی کی جائے گی۔

قربانی کا عطیہ

اپنی پوری زندگی میں، ہم میں سے ہر ایک اپنے دوستوں، خاندان اور پڑوسیوں کی مدد کے لیے قربانیاں دیتا ہے۔ لہذا ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جو کچھ ہمارے پاس ہے اس کی قربانی دے کر، ہم اہم یکجہتی اور امید پیش کرتے ہیں۔ اس وقت، دنیا بھر میں 9 میں سے 1 آدمی دائمی بھوک سے لڑ رہا ہے۔ تاہم، امید ہے: قربانی دے کر، آپ اس عید پر ایک ضرورت مند خاندان کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔

ذوالحجہ کے پہلے دس دن (10 بہترین دن) سال کے سب سے مقدس دن ہیں، جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں۔ اس لیے اسلامک ریلیف کو دے کر آپ اس بابرکت مہینے کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ان دس دنوں سے زیادہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں عمل صالح اللہ کو زیادہ محبوب ہو۔

حدیث | صحیح البخاری

قربانی کے مستحق کون ہیں؟

اسلامک ریلیف کے پاس قربانی کے مستحق لوگوں کا تعین کرنے کے لیے ایک مقررہ معیار اور اسکورنگ سسٹم موجود ہے۔ اسکورنگ کا نظام درج ذیل معیارات پر مبنی ہے

وہ خاندان جو مخصوص ملک کی کم از کم آمدنی سے کم پر رہتے ہیں۔
خواتین کی سربراہی والے گھرانے۔
معذور اور/یا بزرگ افراد والے خاندان۔
پانچ سال سے کم عمر کے بچے۔
.حاملہ خواتین
.دودھ پلانے والی مائیں
ایسے خاندان جن کی مارکیٹ تک رسائی بہت کم ہے یا نہیں۔

اس لئے ہماری ٹیم مندرجہ ذیل میں سے ہر ایک معیار کے وزن اور ترجیح کو بہت غور سے شناخت کیا جاتا ہے. اس کے بعد مستحق فرد کے خاندان کا انتخاب کرتے وقت یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہم کسی قسم کے تعصّب کے بغیر سب سے زیادہ کمزور تک پوھنچ جائیں۔

کن لوگوں کو قربانی ضرور کرنی چاہیے؟

زیادہ تر علماءکے مطابق، قربانی ہر عاقل بالغ مسلمان مرد/عورت پر واجب ہے جن کے پاس اپنی ضروریات سے زیادہ مال ہو۔ اس لیے عام طور پر جو لوگ زکوٰۃ دینے کے اہل ہیں ان پر قربانی کرنا واجب ہے۔

قربانی 2023 کب ادا کی جائے گی؟

قربانی ہر فیلڈ آفس میں عید کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ قربانی کا آغاز (10 ذی الحجہ) کو نماز عید کے بعد سے ہوگا اور 13 ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک رہے گا۔ علماء کا اس بات پراختلاف ہے کہ قربانی تین یا چار دن میں کی جا سکتی ہے اس اختلاف کا احترام کرنے کے لیے اسلامک ریلیف تین دنوں میں قربانی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ البتہ، ہم صرف چوتھے دن ان علاقوں میں پوھنچھتے ہیں جہاں مقامی مسلم آبادی اسے مذہبی طور پر قبول کرتی ہے۔ اور اگر اس اضافی دن میں عمل درآمد کرنے کی ضرورت پڑے ۔
اگر آپ ان دنوں میں سے کسی کو بھی قربانی دیتے ہیں تو پھر بھی قربانی وقت پر ہو جائے گی، کیونکہ اسلامک ریلیف نے پہلے ہی ذبح کرنے کے لیے جانور خرید لیے ہوں گے۔

عید الاضحی 2023 کب ہے؟

عید الاضحی کو بعض اوقات قربانی کی عید بھی کہا جاتا ہے، اور یہ سالانہ حج کی تکمیل کے بعد ہوتی ہے۔ عید الاضحیٰ (10 ذوالحجہ) پر عید کی نماز، اور ملک کے لحاظ سے، عید الاضحی کی تقریبات دو سے چار دنوں کے درمیان کہیں بھی منائی جا سکتی ہیں ۔ قربانی (وہ شےجسے اللہ کی راہ میں اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے پیش کیا جائے) عید کی نماز کے بعد کی جاتی ہے، جو باجماعت ادا کی جاتی ہے۔

قربانی کا حساب کیا ہے ؟ آپ کی قیمتوں کی وضاحت کیسے کی جاتی ہے؟

اعلیٰ خصلت – چونکہ قربانی ایک عبادت ہے جو ایام تشریق میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ بہترین قربانی پیش کی جائے۔ لہذا جب قربانی کے جانوروں کے انتخاب کی بات آتی ہے تو اسلامک ریلیف اعلیٰ معیار کو اپناتا ہے۔ معیار صحت، وزن (جانور کا موجودہ گوشت) اور عمر کا احاطہ کرتا ہے۔

اعلیٰ معیار – ہم دنیا بھر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی بہترین معیار کی قربانی فراہم کرنا چاہیں گے کیونکہ مومن سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی/بہن کے لیے وہی پسند کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ لہٰذا یہ اعلیٰ معیار زیادہ قیمت پر آتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے قربانی کے کسانوں کو معاشی ترقی میں مزید مدد ملتی ہے۔

قربانی کو مشکل سے مشکل علاقوں تک پہنچانا – اسلامک ریلیف ہمیشہ سب سے زیادہ دور دراز علاقوں میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے جہاں علاقے کے لوگوں تک پہنچنا مشکل ہے۔ البتہ ، گوشت کو دیہی علاقوں تک پہنچانے کے لیے آمدورفت کے زیادہ اخراجات آتے ہیں جس کے نتیجے میں قربانی کی قیمت متاثر ہوتی ہے۔ تنازعات یا آفات تقسیم کو مزید مشکل بنا سکتے ہیں اور اخراجات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مجھے کتنی قربانی کرنی چاہیے ؟ کیا میں ایک سے زیادہ قربانی کر سکتا/سکتی ہوں؟

آپ ایک قربانی سپین میں اسلامک ریلیف کے ساتھ اور ایک بیرون ملک مثال کے طور پر کروانا چاہتے ہیں اور یہ جائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے اور امت کے لیے ایک سے زائد قربانیاں کیں۔ لہذا، بہت سے مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اور فوت شدہ والدین کے لیے ایک سے زائد قربانیاں پیش کرتے ہیں۔

تیس لاکھ سے زائد لوگوں کو قربانی کے گوشت کی فرہامی

صرف پچھلے سال، آپ کے عطیات نے ہمیں دنیا بھر میں بنگلہ دیش، افغانستان اور شام جیسے ممالک میں 3.4 ملین سے زیادہ کمزور لوگوں کے ساتھ ساتھ یہیں سپین میں غریب لوگوں کو معیاری گوشت فراہم کرنے کے قابل بنایا۔
الحمدللہ، آپ کے عطیات نے دنیا بھر کے کمزور خاندانوں اور افراد کو پروٹین کا ایک اہم ذریعہ فراہم کیا۔
یہاں اسلامک ریلیف میں، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ صرف بہترین کوالٹی کا گوشت استعمال کیا جائے – تمام قربانیاں نبوی روایت کے مطابق کی جائیں۔ اس لیے ہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں اور ہم مقامی سپلائرز کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تاکہ مقامی معیشتوں کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے۔
لہذا ہم اللہ کی راہ میں قربانی دینے کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جدوجہد اور لگن کو یاد کرتے ہیں، اسلامک ریلیف کے ساتھ اپنی قربانی دیں اور ایک ضرورت مند خاندان کی مدد کریں۔
قربانی 2023– 10 بہترین دنوں کا ثواب اور نیکیاں حاصل کریں۔ ابھی عطیہ کیجیے

Islamic Relief España © 2024 | Todos los derechos reservados

DONACIÓN RÁPIDA